مشرک اور منافق، اِن دونوں لفظوں میں موجودہ سیاستدانوں کی تصویر واضح
دکھائی دیتی ہے۔
اگر یہ مشرک نہ ہوتے تو انہیں امریکہ سے زیادہ خدا پہ یقین ہوتا، اور دوسری طرف انکی منافقت کی مثال امریکی ڈرونز کے خلاف پالیسی سے ظاہر ہوتی ہے۔ نہ یہ آقا کا روٹھنا برداشت کرسکتے ہیں اور نہ ہی عوام کا، بلکہ عوام کا روٹھنا بھی بھلا کوئی روٹھنا ہوا؟
موجودہ ملکی صورتِحال سے صاف ظاہر ہے کہ حکومت، اپوزیشن سب ایک ہی صف میں کھڑے ہیں اور اس مرتبہ بھی عوام ہی ہے جو تنہے تنہا بکھری ہوئی ہے۔اور نہ ہی انمیں اتحاد ہے جو تبدیلی کو جنم دے، جس کا بھرپور فائدہ حکمران طبقے کو حاصل ہے۔
آج کے دن کیوں نہ ہم سب حکومت کے ساتھ ملجائیں اور امریکی غلامی کا کھلا اعلان کردیں پھر نہ ہی ہمیں امریکی امداد کی کوئی فکر ہوگی اور نہ ہی ان طعنوں کی جو ہمیں امریکی امداد کے عوض ملتے ہیں کیونکہ پھر ہم سب امریکہ کی ایک ریاست بنکر رہینگے، سبز کارڈ گرین کارڈ میںتبدیل ہوجائیگا، تمام قرضے اتر جائینگے، بیرونی ملک سے مختلف کمپنیز ایڑھی چوٹی کا زور لگا کر پاکستان میں کاروبار کا آغاز کرینگی، اور ہاں سب سے اہم مثلا یعنی دہشتگردی کو بھی یہاں سے نکل کر کسی اور مزاحمتی مسلم ملک کا رخ کرنا ہوگا کیونکہ۔۔۔۔۔۔
مجھے پورا یقین ہے کہ ہماری غیرت اس بات کو کبھی گوارہ نہیں کریگی کہ ہم اس بات کو اپنی سوچ کا محور بنائیں مگر مجھے شبئہ ہے کہ کہیں ہم درحقیقت اس بات کے سوچنے پر مجبور نہ ہوجائیں!