Sunday, 22 September 2013

Same menu for next year too?







 ستمبر22  2014 یعنی آج سے ٹھیک ایک برس بعد، کیا صورتحال ہوگی ھمارے وطن کی؟ کیا اسی طرح ٹی وی چینلز پر تجزیہ نگاروں کا ایک سمندر ھماری اسکرینز کے کناروں سے ٹکرا رہا ھوگا اور ان سب کا موضوع ایک سال قبل ہوا دھماکہ ھوگا جسمیں قریب 80 بےگناہ مارے گئے تھے؟ کیا ایک سال بعد بھی ہر سانحے کی طرح اس واقعے کے بھی ملزمان کی تلاش جاری ھوگی؟ کیا اسی طرح سول سوسائیٹی اپنی شمعوں کے دھوئیں کو فضائوں میں ضائع کرتی رہینگی؟ اور کیا ھم لوگ تب بھی دہشتگروں کے ساتھ اسی طرح‌چھپن چھپائ کھیلتے رہینگے؟ عوامی نیشنل پارٹی کی بندوق عمران خان صاحب کی حکومت اور پیپلز پارٹی کا حدف متحدہ ہی بنی رہیگی؟ اور عوام ان سب کے درمیان پس کر کیا اسی طرح‌ اپنے پیاروں سے بچھرتی رہیگی؟‌کیا ھوگا ایک سال بعد کون دیگا ان سوالوں کا جواب؟ 

کیا میں یا آپ ایک سال بعد ان سوالوں کے جواب جاننے کے لئے زندہ بھی رھینگے 
یا ھم لوگ بھی۔ ۔ ۔ ۔

 یاسر فیروز

No comments:

Post a Comment